ایک ہی ملک میں دو بڑی عالمی طاقتیں ایک دوسرے کے سامنے ،بڑے پیمانے پرتیاریاں
محمّد انس اکرم نے Wednesday، 27 January 2016 کو شائع کیا.

world-1-700x300

دبئی(نیوزڈیسک)عرب ٹی وی نے کہاہے کہ سیٹلائیٹ سے لی جانے والی تصاویر اور اسٹرٹیجک رپورٹس سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ امریکا اور روس شام کے شمالی علاقے میں فوجی اڈے بنا رہے ہیں تاہم دونوں ملکوں نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔عرب میڈیاکے مطابق شامی بحران کا حل تلاش کرنے کی غرض سے امریکی وزیر خارجہ کی اپنے روسی ہم منصب سے ہونے والی پے درپے ملاقاتوں کے تناظر میں واشنگٹن اور ماسکو شام کے شمال میں کرد اکثریتی علاقے میں اپنے فوجی ٹھکانے بنانے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جا رہے ہیں۔شام کے مشرقی علاقے اللاذقیہ کے قریب حمیمیم ائرپورٹ پر روسی کنڑول کے علاوہ ماسکو نے شمالی شام کے علاقے القامشلی کے قریبی مھجور ہوائی اڈے پر اپنے فوجی اور انجینئرز بھجوائے ہیں تاکہ رن وے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے اور وہاں فوجی جہاز اتر سکیں۔ اس امر کا انکشاف ترکی سے جاری ہونے والے بیانات اور امریکیوں سمیت شامی حلقوں کی جاری کردہ رپورٹس میں کیا گیا ہے۔ادھر روس نے ایسے معلومات افشاءکرنے والوں کو ‘جاہل’ قرار دیتے ہوئے ماسکو کی وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ یہ معلومات صرف افواہیں ہیں جن کا مقصد شامی سرحد پر ترک افواج کی بڑھتی ہوئی نقل وحرکت پر پردہ پوشی ہے۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ شام میں پیدا ہونے والا خلا کو ماسکو نے اپنی فوجی موجودگی سے پر کرنے کی جو کوشش کی ہے اس کا احساس اب امریکا کو بھی ہو چلا ہے اسی لئے وہ شام میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کر رہا ہے۔ سیٹلائیٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں شامی گورنری الحسکہ کے علاقے الرمیلان میں فوجی بیس صاف دکھائی دیتی ہے۔ اسی امر کا انکشاف شام کے لئے انسانی حقوق کی آبزرویٹری نے بھی اپنی رپورٹ میں کیا ہے جس میں یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ امریکی کی سپیشل فورس اور دیگر ماہرین ابو حجر ہوائی اڈے کو فوجی بیس میں تبدیل کر رہے ہیں۔امریکی وزارت دفاع ان رپورٹس کی تردید کرتا ہے۔ نیز امریکی حمایت یافتہ شامی جمہوری فوج بھی ایسی خبروں کی صحت سے انکار کرتی چلی آ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے رن وے میں توسیع کا مقصد غیر فوجی ہے تاکہ انسانی امداد لے کر آنے والے جہاز وہاں بآسانی اتر سکیں


پاکستان میں4 لاکھ سے زائد فحش ویب سائٹس بند کرنے کا حکم
محمّد انس اکرم نے Wednesday، 27 January 2016 کو شائع کیا.

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے انٹرنیٹ کمپنیوں کو 4 لاکھ سے زائد فحش ویب سائٹس بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ یہ حکم سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں دیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ قابل اعتراض اور توہین آمیز آن لائن مواد پر پابندی لگائی جائے۔ یاد رہے پاکستان […]

مکمل تحریر پڑھیے »


چھٹی ہے ! نہیں ہے !ایک ہفتے کی چھٹیوں کا معاملہ نیا رُخ اختیا رکرگیا
محمّد انس اکرم نے Wednesday، 27 January 2016 کو شائع کیا.

لاہور/سیالکوٹ/رحیم یار خان/گوجرانوالہ( نیوزڈیسک)چھٹی ہے ! نہیں ہے !ایک ہفتے کی چھٹیوں کا معاملہ نیا رُخ اختیا رکرگیا،پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروںمیں تعطیلات بارے را ت گئے کئے گئے فیصلہ کا علم نہ ہونے کیوجہ سے بچوں کی اکثریت معمول کے مطابق سکولوں میں پہنچ گئی ،طلبہ شدید سردی میں ایک ہفتے کی […]

مکمل تحریر پڑھیے »


اس 9 منٹ کی ویڈیو نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا
محمّد انس اکرم نے Wednesday، 27 January 2016 کو شائع کیا.

مکمل تحریر پڑھیے »


World Amazing Seen
محمّد انس اکرم نے Wednesday، 27 January 2016 کو شائع کیا.

مکمل تحریر پڑھیے »


ایک اورنئی سیاسی جماعت کی قومی سیاست میں انٹری،رابطے شروع
محمّد انس اکرم نے Wednesday، 27 January 2016 کو شائع کیا.
سردی کے بارے میں تو بات سچ ثابت ہوئی، گرمی کے بارے میں حیرت انگیز دعویٰ
محمّد انس اکرم نے Wednesday، 27 January 2016 کو شائع کیا.
فرانس،مسلمان خواتین اپنی عزت بچانے کیلئے انتہائی اقدام پر مجبور ہوگئیں
محمّد انس اکرم نے Wednesday، 27 January 2016 کو شائع کیا.
کیا زیادہ چاول کھانا کینسر کا باعث ہے؟تحقیق میں نیا انکشاف
محمّد انس اکرم نے Wednesday، 27 January 2016 کو شائع کیا.
نہ ورزش نہ گولیاں اور نہ ہی دوڑنا۔۔۔بنا کچھ کئے وزن کم کرنے کا آسان ترین طریقہ
محمّد انس اکرم نے Wednesday، 27 January 2016 کو شائع کیا.